انجنئیرنگ کا ملاکھڑہ

مشہور ڈرامہ نگار اور مصنف عبدالقادر جونیجو کے مشہور ڈرامہ "چھوٹی سی دنیا" میں انگریزی بولی کا ملاکھڑہ یاد آگیا جس میں جانو جرمن اور مراد علی خان صاحب مد مقابل تھے۔

 پی آی سی پاکستان انجینئرنگ کونسل کی الیکشن کی مہم  میں لاتعداد مختلف امیدواروں کی طرف سے رکارڈیڈ فون کالز، واٹس ایپ میسیج اور TV پر الیکشن کمپین دیکھتے ہوئے ایسے لگ رہا ہے جیسے کوئی ملاکھڑا ہونے جا رہا ہے ۔ 
"انجنیئرنگ کا ملاکھڑہ" ۔۔۔ ملاکھڑہ سندھی لفظ ہے جس کا مطلب مقابلہ جو عمومی طور پر دو پہلوانوں کے درمیان اکھاڑے میں ہوتا ہے۔

کسی یونیورسٹی کا وائس چانسلر اگر  پی آی سی پاکستان انجینئرنگ کونسل کا عہدیدار ہوگا تو یہ دونوں عہدوں کے ساتھ زیادتی ہوگی۔ واپڈا کا رٹائرڈ چیئرمین اگر  پاکستان انجینئرنگ کونسل کا عہدیدار بنے گا تو یہ انگریز کے بنائے ہوئے رٹائرمنٹ والے قانون کی خلاف ورزی ہوگی۔ کنسلٹنٹ کمپنی کا مالک اگر پاکستان انجینئرنگ کونسل کا چیئرمین بنکے اگر انجنیئرز کی فلاح و ترقی کے لیے کام کر بھی لے گا تو وہ اپنی کمپنی ڈبودے گا۔ یونیورسٹی کا پروفیسر اگر اپنے اسٹوڈنٹس سے زیادہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کی پالیسیاں بنانے پر توجہ دے گا تو  اس کے اسٹوڈنٹس ذلیل و خوار ہو جائینگے۔ 
جناب جس برین اسٹارمنگ کی بات اس برین ڈرین والے ماحول میں ہو رہی ہے، اس کے لیے عہدیدار کے پاس یکسو ہو کر وقف کرنے کو وقت ہونا چاہیے ۔
اتنی گرمی اور حبس کے موسم میں لمبی لائین میں کھڑے ہوکر پاکستان انجینئرنگ کونسل کے الیکشن میں ووٹ دینے کا اب تک تو انجنیئرز کو کبھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ الیکشن جیتنے والے امیدواروں نے مڑ کر کبھی انجنیئرز کے ساتھ نہ کبھی رابطہ کیا اور نہ کوئی ایسی محافل منعقد کیں جس میں انجنیئرز سے ان کے اجتماعی مسائل اور مشکلات کے بارے میں پوچھا ہو۔ پچھلے الیکشن میں بھی بیروزگاری کا خاتمہ, انٹرنشپ ، ٹیکنیکل الائونس اور پرائیویٹ کمپنی کے مالکان کے ہاتھوں ہونے والے  انجنیئرز کے استحصال کے خاتمے جیسے وعدے اور دعوے کیے گئے تھے۔ اب بھی وہی وعدے اور دعوے کیے جارہے ہیں۔ نہ پہلے کوئی انجنیئرز کا پرسان حال رہا ہے اور نہ ان الیکشنز کے بعد جیتنے والے امیدواران نے انجنیئرز کے حقوق کے لیے تگ و دو کرنی ہے۔ مگر ہاں اس الیکشن کو ایک ملاکھڑے کی طرح انجوائے ضرور کیا جاسکتا ہے!!!!

عمران انیس

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

SpaTools: Import Lidar Point Cloud (LAS/LAZ) files into AutoCAD

How to Clip objects in AutoCAD

Creating Contour Maps in ArcGIS and Conversion to AutoCAD drawing

SpaTools: Extract Topographic Profile From Contours In AutoCAD

Gunter Chain / Surveyor's Chain

SpaTools: Toolbar with all tools